یہاں ہر قسم کی گستاخی کی اطلاع دیں !
گستاخ لنک جمع کرائیں
یہاں گستاخ لنک جمع کرائیں!
ممبر بنئے

٭٭آج کی اچھی بات طریق الحق انٹرنیشنل کے ساتھ٭٭

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔ انہوں نے سرخ رنگ کی قمیضیں پہنی ہوئی تھیں اور وہ ان میں بار بار پھسل رہے تھے، چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم منبر سے نیچے اُترے، اپنا خطبہ روک دیا، انہیں اٹھایا اور اپنی گود میں بٹھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم انہیں اٹھائے ہوئے منبر پر چڑھے۔ اس کے بعد فرمایا:

’’اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے کہ’’بے شک تمہارے اموال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں‘‘۔ مَیں نے انہیں دیکھا تو مجھ سے رہا نہ جا سکا‘‘۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنا خطبہ مکمل فرمایا: (ابو داؤد نسائی)

Leave a Reply