یہاں ہر قسم کی گستاخی کی اطلاع دیں !
گستاخ لنک جمع کرائیں
یہاں گستاخ لنک جمع کرائیں!
ممبر بنئے

**آج کی اچھی بات طریق الحق انٹرنیشنل کے ساتھ**

اشاعتِ اسلام کا ایک سبب مسلمانوں کے کردار کی بلندی اور پاکیزگی ہے۔ صدرِ اول کے مسلمانوں کا سب سے بڑا ذریعہ تبلیغ ان کا اپنا عمل و کردار تھا۔ ان کی زندگی سادہ اور تکلفات سے پاک تھی۔ دشمن ان کے کردار کی عظمت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو جاتا تھا۔

دمشق اور حمص میں شکست کھانے کے بعد عیسائی انطاکیہ پہنچے اور وہاں جا کر ہرقل شہنشاہِ روم سے فریاد کی کہ اہل عرب نے تو تمام شام کو پامال کر دیا۔ ہرقل نے ان میں چند تجربہ کار اور معزز آدمیوں کو دربار میں بلا کر کہا” عرب تم سے زور میں، جمعیت میں، سروسامان میں الغرض ہر لھاظ سے کم ہیں، پھر تم ان کے مقابلے میں کیوں نہیں ٹھہر سکتے”؟ اس پر سب نے ندامت سے سر جھکا لیا۔ البتہ ایک تجربے کار بوڑھے نے عرض کی۔

“عرب کے اخلاق ہمارے اخلاق سے اچھے ہیں۔ وہ رات کو عبادت کرتے اور دن کو روزے رکھتے ہیں۔ کسی پر ظلم نہیں کرتے، آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ برابری سے ملتے ہیں۔ ہمارا یہ حال ہے کہ شراب پیتے ہیں، بدکاری کرتے ہیں، اپنے عہد کی پابندی نہیں کرتے، اوروں پر ظلم کرتے ہیں۔ اس کا یہ اثر ہے کہ ان کے کام میں جوش اور استقلال پایا جاتا ہے اور ہمارا جو کام ہوتا ہے ، ہمت اور استقلال سے خالی ہوتا ہے” (الفاروق، ص189)

Leave a Reply