یہاں ہر قسم کی گستاخی کی اطلاع دیں !
گستاخ لنک جمع کرائیں
یہاں گستاخ لنک جمع کرائیں!
ممبر بنئے

٭٭آج کی اچھی بات طریق الحق انٹرنیشنل کے ساتھ٭٭

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى اور بے شک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاوٓ گے۔
(پ۳۰-الضحیٰ۵)
یہ آیہ کریمہ دونوں جہان میں بہت سی بزرگیوں‘ قسم قسم کی نیک بختیوں اور طرح طرح کے انعام واکرام کے لئے جامع ومکمل ہے۔
ابن اسحٰق رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ اللہ عزوجل آپﷺ کو دنیا میں فراخی اور آخرت میں ثواب سے راضی کرے گا۔ بعض نے کہا کہ آپﷺ کو حوض کوثر اور شفاعت عطا فرمائے گا۔
اہل بیت نبوت علی جد ہم الصلٰوۃ والسلام سے بعض علماء نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں اس سے زیادہ امید افزا کوئی آیت ہے ہی نہیں اور رسول اللہ ﷺ اس بات سے راضی ہوں گے ہی نہیں کہ آپﷺ کا ایک اُمتی بھی دوزخ میں رہ جائے۔ (الحلیۃ لابی نعیم، مسندالفردوس لد یلمی کمافی منابل الصفاءللسیوطی صفحہ۳۷)
شفاء شریف صفحہ 50

Leave a Reply