یہاں ہر قسم کی گستاخی کی اطلاع دیں !
گستاخ لنک جمع کرائیں
یہاں گستاخ لنک جمع کرائیں!
ممبر بنئے

✧طریق الحق بریکنگ نیوز ، مزید گستاخ لنکس کی بلاکنگ ✧

طریق الحق انٹرنیشنل نے آج 18 نومبر 2020 بروز بدھ کو انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے مزید تیئس(23) گستاخ لنکس بلاک کروا دیے ہیں۔ بلاکنگ کا یہ سفر جاری ہے طریق الحق انٹرنیشنل اسی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے کہ انٹر نیٹ سے گستاخ مواد کا قلع قمع کرنا ہے۔ ان کاوشوں میں طریق الحق انٹرنیشنل تقریباً چھ ہزار سے زائد گستاخ لنکس بلاک کروا چکی ہے۔ طریق الحق کے ساتھ اس مشن میں ان لوگوں کا بھی حصہ ہے جو اس کام کے لئے طریق الحق کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ طریق الحق روزانہ کی بنیاد پر گستاخ لنکس کی بلاکنگ کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اگر آپ کی نظر میں بھی گستاخ لنکس گزرتے ہیں تو انھیں نظر انداز نہ کریں بلکہ فوراً طریق الحق کو آگاہ کریں تاکہ ان گستاخ لنکس کے خلاف کاروائی کی جائے اور انھیں بلاک کروانے میں کردار ادا کیا جائے۔ طریق الحق کے ساتھ آپ کی جانی و مالی وابستگی اللہ قبول و منظور فرمائے۔۔آمین
حق حق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طریق الحق

Leave a Reply