یہاں ہر قسم کی گستاخی کی اطلاع دیں !
گستاخ لنک جمع کرائیں
یہاں گستاخ لنک جمع کرائیں!
ممبر بنئے

طریق الحق بریکنگ نیوز

طریق الحق انٹرنیشنل نے آج 11 جنوری 2022 بروز منگل کو انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے مزید انچاس(49) گستاخ لنکس بلاک کروا دیے ہیں۔ ان تمام لنکس میں اللہ عزوجل، حضور نبی کریمﷺ کی شانِ اقدس اور اسلام مخالف گستاخیاں کی جا رہی تھیں۔ طریق الحق انٹرنیشنل بی ڈی آر سی ٹیم نے ان تمام گستاخ لنکس کو بلاک کرنے کے لئے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درج کروا رکھا ہے۔ تمام احباب اور ممبران سے گزارش ہے کہ اس مشن عظیم میں طریق الحق کے ساتھ شامل ہوں۔ بلاکنگ کا یہ سفر جاری ہے طریق الحق انٹرنیشنل اسی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے کہ انٹرنیٹ سے گستاخ مواد کا قلع قمع کرنا ہے۔ ان کاوشوں میں طریق الحق انٹرنیشنل اب تک سات ہزار سے زائد گستاخ لنکس بلاک کروا چکی ہے۔ طریق الحق کے ساتھ اس مشن میں ان لوگوں کا بھی حصہ ہے جو اس کام کے لئے طریق الحق کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ طریق الحق روزانہ کی بنیاد پر گستاخ لنکس کی بلاکنگ کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اگر آپ کی نظر میں بھی گستاخ لنکس گزرتے ہیں تو انھیں نظر انداز نہ کریں بلکہ فوراً طریق الحق کو آگاہ کریں تاکہ ان گستاخ لنکس کے خلاف کاروائی کی جائے اور انھیں بلاک کروانے میں کردار ادا کیا جائے۔ طریق الحق کے ساتھ آپ کی جانی و مالی وابستگی اللہ قبول و منظور فرمائے۔ آمین
حق حق طریق الحق۔۔۔۔

Leave a Reply